Paighambar e Inquilab – Mufti Maqbool

Paighambar e Inquilab - Mufti Maqbool
Paighambar e Inquilab – Mufti Maqbool

Paighambar e Inquilab – Mufti Maqbool

پیغمبرِ انقلاب ﷺ

 

مفتی مقبول الرحمٰن منصور القاسمی

 

چھٹی صدی عیسوی میں پیغمبراسلام کی آمد سے پہلے عربوں کا حال قابل رحم تھا، ان کی تمدنی ،مذہبی، سیاسی اور اخلاقی حالت بگڑچکی تھی، بدی کازور اور شر کا شور تھا ، ہر طرف ضلالت کی ظلمت اور جہالت کی گھٹا ئیں تھیں ،گناہ وجرم کی زہریلی ہوائیں ماحول کو خراب کررہی تھیں ، بت پرستی ، بے شرمی وبے حیائی عام تھی ، مرکز تجلیات خانہ کعبہ میں ۳۶۰ بت رکھے تھے ، اسباب کو ارباب کا درجہ دیدیا گیاتھا ، معصوم کلیوں کو کھلنے سے پہلے مسل دیا جاتا ، زیر زمیں ز ندہ دفن کردیا جاتا تھا ، چھوٹی چھوٹی باتوں پر بڑی بڑی لڑا ئیاں ہوتی تھیں ،فتنہ ، فساد ، قتل وغارت گری شباب پر تھی ،امیر فقیر پر ، شہ زور کمزور پر، زبردست زیردست پر ،آقا ماتحت پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا تھا،غرض جو بھی برائی تھی سب ان میں پائی جاتی تھی ، اللہ نے ان پر رحم فرماکر، آخری پیغمبر کوبھیجا۔
آپ کی آمد کے بعد انقلاب عالم کے ابتدائی آ ثار ظا ہر ہونے لگے ، ظلمت نورانیت میں بدلنے لگی ، ایوان کسریٰ کے کنگرے گر پڑے ، آ تش کدہ فارس بجھ گیا ، نہر ساوہ خشک ہوگئی ، صنم خانے اوربت خانے خاک میں مل گئے ، نجومیوں کے دل دھڑکنے لگے ، انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں ، بھٹکی ہوئی انسانیت کو بے مثال قائد وامام مل گیا۔
بچپن وجوانی ،کے منازل اور ان میں رونما ہونے والے دلخراش مراحل سے گزر نے کے بعد آپ منصب نبوت پر فائز ہوئے ،پھر جب کار نبوت کا آغاز فرمایا تو کلفت و مشقت ، رنج و الم کا ایک نیا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا ، آپ کی مکی ، مدنی زندگی اس سےپرہے ، ابتدا میں کل عالم میں آ پ تنہا مسلمان تھے ، لیکن کوہ استقامت تھے ، صبرو ثبات کے ساتھ کام کرتے رہے ، اکیلے ہی منزل کی جانب چل پڑے ، توفیق یافتہ بندے آتے گئے کاروان ہدایت بڑ ھتا گیا ،۲۳ سالہ مستقل محنت وجدو جہد کے بعد پورے عالم میں انقلاب آیا ۔
اب ذرا اس صدی کا جائزہ لیجئے جس میں ہم جی رہے ہیں ،لوگ علم و فن کے باوجودعملی اعتبارسے د دور جاہلیت کی طرف دوڑر ہے ہیں! بلکہ اس زمانہ میں ہونے والے جرائم کوآلات جدیدہ کے ذریعہ سے مزید سنگین بنایا جارہا ہے ،جس کے دن بہ دن تباہ کن نتائج سامنے آرہے ہیں ،لہذا صلاح معاشرہ اور حالات حاضرہ کے سدہار کے لیے قرن اول کو آواز دیجیے، قرآن وسنت پر عمل کیجئے، انقلابی تحریک چلائیے ، یاد رکھئے انقلاب عالم کو ئی روزنامہ نہیں جو ہر صبح آپ کے دروازہ پر دستک دے ،اس انقلاب کے لیئے توحید کے نور ،اخلاص کی روح ، قربانی کے ولولے ، فرمابرداری کے جذبےاور صبرو ثبات واستقامت کی ضرورت ہے ۔
Click here to Download as PDF

 

 

Paighamber-e-Inquilab, Paighamber e Inquilab, Paighambar-e-Inquilab, Paighambar-e-Islam, Paighambar e Islam, Paighambar e Inquilab, Inquilab e Alam, Mufti Maqbool, Mufti Maqbool ur Rahman