Multipurpose Dua – ہمہ مقصدی دعا

Multipurpose Dua

ہمہ مقصدی دعا

حضرت یونس علیہ السلام نے مچھلی کے پیٹ میں حضرت محمدا نے غار ثور میں دعا کے راستے سے حفاظت حاصل کی۔ جس طرح مال کا راستہ ۴۲ گھنٹے کی ایک محنت ہے اسی طرح دعا کا راستہ بھی ۴۲ گھنٹوں کی محنت ہے جس طرح مال کا راستہ بھی ایک راستہ ہے دعا کا راستہ بھی ایک مقصد والا راستہ ہے۔
ِ

(دعائے یونس علیہ السلام ہمہ مقصدی دعا ہے)

حق تعالیٰ کا ارشاد ہے وَکَذَالِکَ نُنْجِی الْمُؤمِنِےْنَیعنی جس طرح ہم نے یونس علیہ السلام کو غم اور مصیبت سے نجات دی اسی طرح ہم سب مومنین کے ساتھ یہی معاملہ کرتے ہیں جبکہ وہ صدق و اخلاص کے ساتھ ہماری طرف متوجہ ہوں اور ہم سے پناہ مانگیں۔ حضور ﷺ نے فرمایا کہ ذالنون کی وہ دعا جو انہوں نے مچھلی کے پیٹ میں کی تھی وہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظَّلِمِینَ ہے۔ جو مسلمان اپنے کسی مقصد کیلئے ان کلمات کے ساتھ دعا کرے گا اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول فرمائیں گے۔
حضور ﷺ نے دعا و توکل کے ساتھ اسباب کی رعایت فرمائی ہے۔ نہ دعا کے بھروسے اسباب کو چھوڑدے اور نہ اسباب میں ایسامنہمک ہو کہ مسبّب الاسباب پر نظر نہ رہے یہ اعتدال ہی اصل طریقہ نبویہ ہے اور دعا نازل شدہ بلاء سے بھی نافع ہے اور اس بلاء سے بھی جو ابھی نازل نہیں ہوئی اور کبھی بلا نازل ہوتی ہے اور ادھر سے دعا پہنچ کر اس سے ملتی ہے اور دونوں میں قیامت تک کشتی ہوتی رہتی ہے۔
قرآن و حدیث میں نہایت درجہ اس کی ترغیب اور فضیلت آئی ہے اور تاکید اور احکام جابجا موجود ہیں، اسی لئے حضور ﷺ نے فرمایا جس کیلئے دعا کی توفیق ہوگئی اس کیلئے قبولیت کے دروازے کھل گئے اور فرمایا دعا مسلمان کا ہتھیار ہے دین کا ستون ہے اور آسمان کا نور ہے۔